ابنا: موصولہ خبروں ميں کہا گيا ہے کہ بحريني عوام نے سعودي عرب کي حمايت يافتہ شاہي حکومت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاري رکھتے ہوئے بدھ شام ايک بار پھر سڑکوں پر آکے احتجاج کيا۔يہ مظاہرے ملک کے چودہ چھوٹے بڑے شہروں ميں کئے اور ان ميں ہزاروں کي تعداد ميں لوگ شريک تھے۔سعودي عرب کے حمايت يافتہ بحريني سيکورٹي اہلکاروں نے مظاہروں کو کچلنے کے لئے آنسو گيس کے گولے پھينکے اور بعداز براہ راست فائرنگ کردي جسکے نتيجے ميں متعدد پرامن مظاہرين زخمي ہوگئے۔ايک اور اطلاع يہ ہے کہ بحريني سيکورٹي اہلکاروں نے ملک کے مختلف علاقوں ميں حکومت مخالفين کے گھروں پر حملے کئے ہيں اور زہريلي آنسو گيس کے گولے گھروں کے اندر فائر کئے-بحرين عوام نے گزشتہ روز بھي ملک کے بيشتر علاقوں ميں جمہوريت کے حق ميں جلوس نکالے تھے۔سعودي عرب کے حمايت يافتہ بحريني سيکورٹي اہلکاروں نے مظاہرين پر فائرنگ کردي تھي جسکے دوارن ايک درجن سے زيادہ افراد زخمي ہوگئے تھے۔بحرين ميں فروري دوہزار گيارہ سے مظاہروں کا سلسلہ جاري ہے اور لوگ اپنے جمہوري حقوق کي بالادستي کا مطالبہ کرتے چلے آرہے ہيں۔
.......
/169